47

شہباز گل کی ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک ) پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کی ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔ حفاظتی ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر شہباز گل لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوئے، جہاں ان کے وکیل نے درخواست(آج) منگل کو مقرر کرنے کی استدعا کی۔ جسٹس مزمل اختر شبیر نے استدعا منظور کرتے ہوئے درخواست (آج) منگل کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔ دریں اثنا عدالت نے فائل جسٹس جواد حسن کے پاس بھجوا دی۔ پراسیکیوٹر سے بات ہوئی اور شہباز گل کے خلاف ایک مقدمہ درج ہے ۔اس کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے وقت کی ضرورت ہے۔ عدالت مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم د ینے کے ساتھ شہباز گل کی حفاظتی ضمانت منظور کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں