46

آئمہ بیگ کا ہیک ہونے والا انسٹا گرام اکاﺅنٹ بحال ہوگیا

لاہور نیوزمارٹ ڈیسک) معروف گلوکار آئمہ بیگ کا ہیک ہونے والا انسٹا گرام اکاﺅنٹ بحال ہوگیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انسٹا اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے آئمہ بیگ نے اپنے چاہنے والوں کو خوش خبری دیتے ہوئے بتایا کہ انہیں ان کا انسٹاگرام اکاﺅنٹ واپس مل گیا ہے۔ انہوں نے انسٹا اسٹوری میں انسٹاگرام انتظامیہ کو اکاﺅنٹ واپس دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا شکریہ انسٹاگرام، مجھے ایک بار پھر میرا اکاﺅنٹ واپس کرنے کے لئے۔ یاد رہے کہ گلوکارہ آئمہ بیگ کا انسٹاگرام اکاﺅنٹ ہیک ہوگیا تھا، جس کی اطلاع گلوکاری نے اپنے فیس بک اکاﺅنٹ سے مداحوں کو دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں