لندن (نیوزمارٹ ڈیسک) اداکارہ سجل علی کی برطانوی اداکار اور اسکرین رائٹر ایما تھامپسن کے ہمراہ ڈھول کی تھاپ پر رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔اداکارہ سجل علی کی پہلی بین الاقوامی فلم واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ کی برطانیہ میں ریلیز سے قبل پریمیئر کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔فلم کے پریمیئر میں سجل علی، ہدایت کار شیکھر کپور، پروڈیوسر جمائمہ خان، اداکارہ ایما تھامپسن، لیلی جیمز، اداکار شہزاد لطیف سمیت دیگر کئی فنکاروں نے بھرپور شرکت کی۔پریمیئر کے موقع پر فلم کی کہانی کی مناسبت سے ڈھول ڈھمکے کا اہتمام بھی کیا گیا جس سے فلمی ستارے محظوظ ہوتے رہے ۔واضح رہے کہ اس فلم کو 24 فروری 2023 کو برطانیہ کے سنیما گھروں میں پیش کیا جائے گا جبکہ پاکستان میں یہ فلم مارچ کے پہلے ہفتے میں ریلیز کی جائے گی۔
