کراچی (نیوزمارٹ ڈیسک) گلوکار فلک شبیر کا نیا گانا پیار دا سہارا ریلیز ہوگیا، جس میں سارہ خان بھی ان کے ساتھ نظر آئیں گی۔ فلک شبیر کا نیا گانا یوٹیوب پر ریلیز کردیا گیا، جس کا ٹائٹل پیار دا سہارا ہے، گانے کی ویڈیو میں سارہ خان شوہر کے ساتھ ایک بار پھر نظر آئیں گی، نئے گانے میں ان کا انداز کافی منفرد اور بولڈ دیکھنے میں آیا ہے۔ پیار دا سہارا کو فلک شبیر نے خود لکھا اور گایا ہے جبکہ گانے کی ڈائریکشن عدنان قاضی اور موسیقی علی مصطفی نے ترتیب دی ہے۔ گانے کی میوزک ویڈیو کو بلوچستان میں واقع ہنگول پارک میں فلک شبیر اور سارہ خان نے رومانوی انداز میں شوٹ کروایا۔
