21

فوجی فرٹیلائزرز ، 112 ملازمین کی بحالی کےخلاف اپیلیں خارج

اسلام آباد( نیوزمارٹ ڈیسک ) سپریم کورٹ نے فوجی فرٹیلائزرز کے 112 ملازمین کی بحالی کے خلاف اپیلیں خارج کر تے ہوئے فوجی فرٹیلائزرز کو لیبر قوانین کے مطابق مزدوروں کو ادائیگی کا حکم دیدیا ۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فوجی فرٹیلائزرز کے 112 ملازمین کی بحالی کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ کیس میں ہائیکورٹ کے غلط فیصلہ کا سوال نہیں بنتا۔ ملازمین کی جانب سے جمشید فیض ایڈووکیٹ سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔ سماعت کے بعد ایڈوکیٹ جمشید فیض نے این آئی آر سی سکھر میں چیئرمین تعینات نہ ہونے کے بارے میں عدالت کو آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں