42

عدلیہ نہ حکومت کرنا چاہتی ہے نہ ہی کرے گی، چیف جسٹس

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے ہیں کہ عدلیہ نہ حکومت کرنا چاہتی ہے اور نہ ہی کرے گی،نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5رکنی بینچ نے نیب آرڈیننس میں ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت کی،وفاقی حکومت کے وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ طاقت اور اختیار میں واضح فرق ہے، عدالت قانون کو غلط قرار دے کر واپس بھیج سکتی ہے لیکن ختم نہیں کرسکتی، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ کرپشن کا تعلق قانون کے نفاذ، صاف شفاف حکومت اور سماجی نظام سے ہے، بنیادی حقوق کی فراہمی کیلئے گڈگورننس ضروری ہے، اگر احتساب عدالت سے منتقل کئے گئے کیسز کو اینٹی کرپشن دائرہ اختیار سے خارج قرار دے تو کیا ہوگا؟۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں