لاہور (نیوزمارٹ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ بہت کہتا تھا گرفتار کر لو‘ اب عدالت بھاگ گیا‘ عمران خان کو اپنے غیر قانونی کارناموں کے نتائج توبھگتنا پڑینگے‘ کوئی بھی قانون و آئین سے بالا تر نہیں ن لیگ کو الیکشن سے کوئی خوف نہیں‘ پارٹی میں نوجوانوں کو آگے لائیں گے مریم نواز نے کہا ہے کہ پارٹی میں نوجوانوں کو آگے لائیں گے، تنظیمی ڈھانچے میں کمزوریوں کو دور کرکے اسے ملک بھر میں فعال اور متحرک بنائیں گے،پارٹی قیادت نے ہمیشہ نوجوانوں کی تعلیم، ترقی، صحت اور روزگار کو اولین ترجیح دی ہے،نوجوانوں کو آئی ٹی، ای کامرس کے شعبوں میں آگے بڑھنا ہوگا۔تفصیل کے مطابق مریم نواز کی صدارت میں بدھ کو پنجاب سے پارٹی کے نوجوان رہنماوں کا اجلاس پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ 180 ایچ ماڈل ٹاو ¿ن میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں یوتھ ونگ، سوشل میڈیا کے تنظیمی ڈھانچے کاجائزہ لیا گیاجبکہ نوجوانوں کو درپیش مسائل اور انکے حل کے لئے تجاویز پر غور اور یوتھ پالیسی پر مشاورت کی گئی۔
