59

ملک کے اسلحہ قوانین میں اصلاحات کی ضرورت ہے، امریکی صدر

واشنگٹن (نیوزمارٹ ڈیسک)امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے ملک کے اسلحہ قوانین میں اصلاح کی اپیل کی ہے، مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی میں اور 3 طالبعلموں کی ہلاکت کا سبب بننے والے مسلح حملے کے بارے میں جاری کردہ تحریری بیان میں بائیڈن نے کہا کہ امریکہ میں بہت سی کمیونٹیاں مسلح حملوں کا نشانہ بن رہی ہیں۔ اس مسئلے کے خلاف جدوجہد کے لئے ہم نے اسلحہ قوانین کی اصلاح سے متعلق کاروائیاں شروع کر دی ہیں لیکن مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے،انہوں نے مذکورہ حملوں کے سدباب کے لئے کانگریس کے فعال ہونے کی ضرورت پر زور دیا اور اسمبلی ممبران سے بھی اس معاملے سے دلچسپی لینے کی اپیل کی ہے،امریکی نے اسلحہ قوانین میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان اصلاحات میں اسلحہ کی فروخت سے قبل خریدار کے جرائم ریکارڈ کی تحقیق ، بڑے میگزین کی فروخت کی ممانعت ، شخصی جرائم ریکارڈ کے کنٹرول سسٹم میں نقائص کی اصلاح ، اسلحے کی عوام کی پہنچ سے دوری اور عوامی مقامات پر اسلحہ رکھنے والے اسلحہ ڈیلروں کے لائسنس کی منسوخی جیسی حفاظتی تدابیر کو شامل کیا جانا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں