لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک)ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے 6 ماہ کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 3.68 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔ بڑی صنعتوں کی دسمبر 2022 کی پیداواری رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق نومبر کی نسبت دسمبر 2022 میں صنعتوں کی پیداوار میں 12.38 فیصد اضافہ ہوا ہے۔سالانہ بنیاد پر دسمبر کے دوران صنعتی پیدوار میں 3.51 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی، جولائی تا دسمبر 2022 آٹو موبیل سیکٹر کی پیداوار میں 30.23 فیصد کمی آئی ہے۔جولائی تا دسمبر ٹیکسٹائل کے شعبے کی پیداوار میں 13.06 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جولائی تا دسمبر لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار میں 66.01 فیصد کمی واقعے ہوئی۔جولائی تا دسمبر آئرن اسٹیل مصنوعات کی پیداوار میں 2.13 فیصد کمی سامنے آئی۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق دسمبر میں فوڈ کے شعبے کی پیداوار میں 11.05 فیصد اضافہ ہوا، تمباکو مصنوعات 28.83، پیپر بورڈ کی پیداوار 1.46 فیصد کم ہوئی، دسمبر میں فرنیچر کی مصنوعات کی پیداوار 182.35 فیصد بڑھی جبکہ ویئرنگ کپڑے کی پیداوار 25.50 فیصد بڑھی ہے۔
