اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ملک میں نئی ٹیکنالوجی کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ بن گئی ،سیٹلائیٹ کے ذریعے انٹرنیٹ دنیا بھر میں فراہم کرنے والی کمپنی سٹار لنک کو ایک سال گزرنے کے باوجود لائسنس جاری نہیں کیا گیا،دستاویزات کے مطابق سکیورٹی کا بہانہ بناکر سٹار لنک کو پاکستان میں لائسنس نہیں دیا جارہاہے ۔اس خبر رساں ادارے کے دستیاب دستاویزات کے مطابق دنیا بھر میں سیٹلائیٹ کے ذریعے انٹر نیٹ سروس فراہم کرانے والی کمپنی سٹار لنک کو پاکستان میں لائسنس نہیں دیا جارہاہے۔سٹار لنک انٹرنیٹ سروسزپاکستان لمیٹیڈ(سٹار لنک) سٹارلنک کمپنی نے باقاعدہ طورپر پاکستان میں سروس شروع کرنے کے لیے ایل ڈی آئی لائسنس کے لیے 24فروری2022کو لائسنس کے لیے پی ٹی اے کو درخواست دی تھی جبکہ 29اپریل 2022کو پاکستان کے تمام ریجنزمیں 14ایل ایل لائسنس کے لیے درخواست دی تھی جبکہ انٹرنیٹ کے بعد گلوبل موبائل فون سروس بھی اسی سال سٹار لنک لانچ کردے گا۔ترجمان پی ٹی اے سے سٹار لنک کے حوالے سے موقف کے لیے باربار رابطہ کیاگیا مگر انہوں نے موقف نہیں دیا۔
