30

جنگوں میں بھی ملکی معیشت اتنی خراب نہیں ہوئی جتنی آج ہے،حماد اظہر

لاہور (نیوزمارٹ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف رہنما اور سابق وزیر خزانہ حماد اظہر نے کہا ہے کہ جنگوں میں بھی پاکستان کی معیشت اتنی خراب نہیں ہوئی جتنی آج ہے، پی ڈی ایم کی غلط پالیسیاں ہیں، پہلے مفتاح اسماعیل پھر اسحاق ڈار نے معاشی بحران کی بنیاد رکھی، یہ لوگ عوام میں سے منتخب نہیں ہوئے اس لیے ان کو عوام کی کیا فکر۔ایک بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ عالمی منڈی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، جب پٹرول عالمی منڈی میں 113 ڈالر پر تھا تو پاکستان میں پٹرول کی قیمت 150 روپے تھی، آج عالمی منڈی میں پٹرول 80 ڈالر پر ہے اور پاکستان میں 272 روپے قیمت ہو گئی، 9 ماہ اور خاص طور پر 30 دن میں روپیہ ڈالر کے مقابلے میں 90 روپے قدر کھو بیٹھا ہے۔ ہر چیز انہوں نے عوام کی پہنچ سے دور کردی اور ان کے فلسفے سنیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں