30

نواز شریف کی ہدایت پر سینئر پارٹی رہنما شاہد خاقان کی مریم نواز سے ملاقات

لاہور (نیوزمارٹ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پارٹی قائد نواز شریف کی ہدایت پر (ن) لیگ کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز سے ملاقات کی ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ میں دھڑے بندیوں کی خبریں سامنے آنے کے بعد سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پارٹی قائد نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر مریم نواز سے ملنے لاہور پہنچے ۔ انکی چیف آرگنائز مریم نواز سے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاﺅن میں ملاقات ہوئی جو تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی۔اہم ملاقات میں مریم نواز نے شاہد خاقان عباسی کو یقین دہانی کرائی کہ پارٹی معاملات میں سینئر قیادت کو ساتھ لے کر چلیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا سب کچھ مسلم لیگ (ن) کے لئے وقف کر رکھا ہے، نوازشریف میرے لیڈر ہیں اور شہباز شریف کی رہنمائی ہمیشہ میرے ساتھ رہی، نواز شریف سے محبت ہے اس لئے (ن) لیگ میں ہیں۔(ن) لیگ میں رہا اور آخری دم تک (ن) لیگ میں ہی رہوں گا۔ مسلم لیگ (ن) سے کوئی دوری نہیں بڑھی، نواز شریف اور پارٹی سے آج بھی رابطہ قائم ہے اور کل بھی قائم رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں