کھرمنگ ( نیوزمارٹ ڈیسک )ڈپٹی کمشنر محمد جعفر سے کے لوگوں سے ترکی وشام کے زلزلہ متاثرین کے لئے امداد کی پرزوراپیل کی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے علماءکرام سے اپیل کی کہ علماءکرام جمعہ کے خطبات میں اہل کھرمنگ کو مالی امداد ونئے کمبل اوربستروں کا عطیہ دینے کے لئے جذبہ خیر وہمدردی کا پیغام اجاگرکریںاورضلعی انتظامیہ کے افسران کوبھی جمعہ کی نماز میں شرکت کرکےشہریوں تک پیغام پہنچانے کی تاکید کی ہے۔اور کہا کہ ہم مشکل کی اس گھڑی میں ترک اور شام کے بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں۔مالی امداد ہمارا انسانی ودینی فریضہ ہے۔وزیر اعلی ریلیف فنڈ برائے متاثرین زلزلہ بھی قائم ہے۔شہری مالی عطیات جمع کراسکتے ہیں۔اس موقعے پر علماءکرام نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاو¿ن کرنے کی یقین دہانی کی۔ کمبل، ٹینٹ وغیرہ اس کے علاو¿ہ کھانے پینے کی اشیاءمیں چاول، دالیں، گھی، مکس مصالحہ جات، پتی، سبز پتی، خشک دودھ اور لکویڈ دودھ ، بچوں کی خوراک سری لیکس، لیکٹوجن، ماچس وغیرہ کی اشد ضرورت ہے۔اس موقعے پر تمام این اوز کے عہداران نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاو¿ن کرنے کی یقین دہانی کی۔
