اسلام آباد (نیوزمارٹ ڈیسک)وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویرالیاس خان نے کہا ہے کہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ری ہیبلیٹیشن میڈیسن جیسے ادارے کسی نعمت سے کم نہیں جنہوں نے قدرتی آفات کے نتیجے میں مستقل معذوری کا شکار افراد کی بحالی میں گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں۔2005 کے زلزلے کی ہولناکیاں ہم ابھی تک بھول نہیں پائے ہیں۔ زلزلے کے نتیجے میں مستقل معذوری کا شکار افراد کو دیکھ کر وہ زخم پھر تازہ ہو جاتے ہیں۔آزادکشمیر میں بھی NIRM طرز کا ادارہ بنائیں گے۔وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ری ہیبیلیٹیشن میڈیسن کے دورے کے دوران کیا۔ اس سے قبل گزشتہ دنوں وزیراعظم آزاد کشمیر کو جب بیرون ملک سے آئے ہوئے ایک وفد کے رکن کی طرف سے ان پرمننٹ معذور افراد کی حالت زار کے بارے میں بتایا گیا توانکی ہدایت پر ممبران اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری جاوید بٹ اور پارلیمانی سیکرٹری بیگم امتیاز نسیم نے ادارے کا دورہ کرکے معذور افراد کے حوالے سے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کی۔ وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویرالیاس خان نے ری ہیبیلیشن سینٹر میں18 سال سے موجود 2005 کے زلزلے میں تاحیات معذور ہو جانے والی آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والی خواتین کی خیریت دریافت کی ۔اس موقع پر وزیراعظم سردار تنویرالیاس خان نے خواتین سے میڈیکل سہولیات، رہائش کے بارے میں دریافت کیا اور انکے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلیے ان سے تجاویز طلب کیں۔ وہ یہاں پر ہی رہ سکتے ہیں کیونکہ ہمارے علاقوں اور گھروں میں وہ سہولیات میسر نہیں ہیں جو اس ادارے میں ہمیں میسر ہیں۔وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کے ہمراہ وزراءحکومت چوہدری اکمل سرگالہ، چوہدری مقبول گجر، پارلیمانی سیکریٹری جاوید بٹ، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید،پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر چوہدری ظفرانور، نائب صدر پی ٹی آئی میر عتیق، معاون خصوصی راجہ سبیل ریاض، کوآرڈینیٹر طارق قریشی، سید وارث گیلانی، ترجمان وزیراعظم توصیف عباسی و دیگر بھی موجود تھے۔
