گلگت(نیوزمارٹ ڈیسک )ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے کہا کہ عوامی شکایات پر فوری اقدامات کئے جارہے ہیں ، تجاوزات ، فٹ پاتھ مافیا، غیر قانونی تعمیرات ، زمینوں کے متنازعہ کیسز اور سرکاری معاویضہ کیسز کے حل کیلئے میرٹ پر کوشاںہیں فیلڈ ریونیو سٹاف ، مجسٹریٹس ، بلڈنگ انسپکٹرز، میٹ اینڈ فوڈ انسپکٹرز شہرمیں قانونی رٹ کو چیلنچ کرنے والے عناصر کے خلاف روزانہ کے بنیادوں پر کاروائیاں کررہے ہیں جبکہ تحصیلدار، نائب تحصیلدار ، اور سب ڈویژن قانون گو سیکشن ، میرٹ ہی ہماری اولین ترجیح ہے۔ سرکاری معاوضہ جات کیسز کے غیر ضروری التوا ناقابل برداشت ہوگی ، بغیر تکنیکی وجہ کے معاویضہ کیسز کی التوا میں نہیں رکھا جائے ، عوامی خدمت ہی میر ی اولین ذمہ داری ہے ۔
