سکردو(نیوزمارٹ ڈیسک )ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن،اسسٹنٹ کمشنر سکردو محمد ابراہیم شاہ کا سکردو شہر کو صاف ستھراءرکھنے کیلئے تمام واڈز کے ذمہ داران سے ملکر ہر واڈ میں کمیٹی بنانے کا فیصلہ۔ گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر آفس سکردو میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میںسالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور میونسپل کارپوریشن سکردو کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں سکردو شہر میں پارکنگ ایشوز ، صفائی ستھرائی اور ملبہ جات کو ہٹانے پر گفت و شنید ہوئی۔ میونسپل حدود میں کمرشل عمارات کے تعمیرات کے دوران پارکنگ کے لیے مناسب جگہ نہ ہونے کی صورت میں نقشہ منظور نہ کرنے کی ہدایت دی۔ اور آئندہ روڈ کے کنارے پر ملبہ جات پھینکنے کی صورت میں قانونی کاروائی بھی کی جائے گی۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر سکردو نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ شہر کو صاف ستھراء رکھنے کیلئے میونسپل کارپوریشن سکردو کے ساتھ تعاون کریں۔
