46

وزیراعلیٰ کے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائیگا، کلکٹر گلگت

گلگت( نیوزمارٹ ڈیسک)ڈپٹی کمشنر،کلکٹر گلگت کیپٹن (ر) اُسامہ مجید چیمہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس لینڈ ریفارمز کے حوالے سے منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر گلگت، اسسٹنٹ کمشنر دنیور،ناسسٹنٹ کمشنر جگلوٹ، اسسٹنٹ کمشنر عملدرآمد گلگت، ڈسٹرکٹ قانون گو ڈی سی آفس، نائب تحصیلدار ریکارڈ اور دیگر آفیسر ان نے شرکت کی۔کلکٹر گلگت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزاعلیٰ گلگت بلتستان کے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائیگااور اراضی اصلاحات کے لئے جمع کرائے گئے ڈیٹا کی تصدیق کی جائے گی۔قانونی چارہ جوئی / ریاستی زمین اور اس کے حدور سے متعلق تنازعات اور الاٹمنٹ کی تصدیق کی جائیگی۔اس کے علاوہ اوہ ریونیوریکارڈ اور عوامی زمینوں کی حفاظت کر نا انتظامیہ کی اولین تر جیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں