48

چین، یورپی یونین تعاون کو مضبوط ہونا چا ہئے، سینئر چینی سفارت کار

میونخ ، جرمنی (نیوزمارٹ ڈیسک) چین کے سینئر سفارت کار وانگ ای نے کہا ہے کہ دنیا کو درپیش تبدیلی اور بدانتظامی کے تناظر میں استحکام کے لئے چین اور یورپ کو تعاون مضبوط کرنا چا ہئے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن دفتر کے ڈائریکٹر وانگ نے یہ بات 59 ویں میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے دوران یورپی یونین کے خارجہ امور اور سلامتی پالیسی کے اعلی نمائندے جوزف بوریل کے ساتھ ملاقات میں کہی۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے کہا کہ چین اور یورپی یونین حریف نہیں بلکہ شراکت دار ہیں اور ان کا اتفاق رائے باہمی اختلافات سے کہیں زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال چین اور یورپی یونین کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی 20 ویں سالگرہ ہے۔اور قومی خودمختاری وعلاقائی سالمیت کے دفاع میں چین کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ وہ اس اصول کی بنیاد پر یورپی یونین ۔ چین سیاسی تعلقات کو استوار کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں