اقوام متحدہ(نیوزمارٹ ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے 25 کروڑ امریکی ڈالرز کی رقم مختص کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ اقوام متحدہ کے عالمی ہنگامی فنڈ سے فراہم کی جانے والی یہ رقم چند فراموش کردہ بحرانوں میں کمزور ترین افراد کی مدد کرنے اور قحط کو روکنے کے لیے استعمال میں لائی جائے گی ۔ اقوام متحدہ کے اعلی عہدیدار نے کہا کہ اکثر دیرینہ ترقی کے معاملات ، ماحولیات کی غیر یقینی صورتحال ، معاشی جھٹکوں اور پرتشدد تنازعات کے ساتھ مل کر انسانی تباہی کے بھنور میں بدل سکتے ہیں۔ آج دنیا بھر میں 33 کروڑ 90لاکھ افراد کو انسانی امداد کی ضرورت ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 25 فیصد سے زیادہ ہے۔میں ان تمام عطیہ دہندگان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے سینٹرل ایمرجنسی رسپانس فنڈ میں تعاون کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ نے بڑے پیمانے پر اس رقم کومختص کرنے کا عمل ممکن بنایا ہے۔
