52

شعیب ملک، عرفان نیازی کی بیٹنگ کے دوران تھوڑی گھبراہٹ ہوئی، سرفراز احمد

کراچی(نیوزمارٹ ڈیسک)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے انکشاف کیا ہے کہ شعیب ملک اور عرفان نیازی کی بیٹنگ کے دوران تھوڑی گھبراہٹ ہوئی تھی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کریں گے کہ ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی ملی۔انہوں نے کہا کہ جس طرح مارٹن گپٹل نے کھیلا، ایسا بہت کم دیکھنے کو ملتا ہے، پی ایس ایل کی تمام سنچریوں میں سب سے بہتر سنچری گپٹل نے اسکور کی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان نے کہا کہ بولرز نے بھی بہت زبردست بولنگ کی، ہم نے بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں آخری 5 اوورز میں اچھی پرفارمنس دی۔ اچھے ایریا پر ہٹ کرنا ضروری ہے، جب شعیب ملک اور عرفان نیازی کھیل رہے تھے تو تھوڑی گھبراہٹ ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ صائم ایوب کے ٹیلنٹ کا ہمیں معلوم تھا، اس لئے پہلے پک کیا تھا، آپ کو بہت جلد صائم ایوب کے اور اچھے شاٹس دیکھنے کو ملیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں