لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سونگ کے سلطان کے نام سے مشہور سابق فاسٹ باو¿لر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں میری تعریف ہوتی ہے لیکن پاکستانی مجھے فکسر کہتے ہیں‘زندگی میں سب کھلاڑیوں نے پارٹیاں کی ہیں‘ ان کے راز کھولنا مقصد نہیں تھا‘ ساتھی کھلاڑی ڈر رہے تھے کہ کہیں ان کے راز نہ کھول دوں‘پاکستان کرکٹ میں سیاست کی کہانی ہے، قومی ٹیم میں شمولیت کیلئے سفارشیں آتی ہیں۔ ان کے راز کھولنا مقصد نہیں تھا، ساتھی کھلاڑی ڈر رہے تھے کہ کہیں ان کے راز نہ کھول دوں۔ وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ کتاب میں اپنی زندگی اور کرکٹ میں سیاست کے بارے میں لکھا ہے، پاکستان کرکٹ میں سیاست کی کہانی ہے، قومی ٹیم میں شمولیت کیلئے سفارشیں آتی ہیں۔
