کراچی ( نیوزمارٹ ڈیسک) معروف اداکارہ یشما گل نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں اپنی اصلاح کی بجائے تنقید کی روایت عام ہو چکی ہے‘ سوشل میڈیا پر ہر کوئی فلسفی بنا بیٹھا ہے۔ ایک انٹرویو میں یشما گل نے کہا کہ میں کسی مخصوص کردار کے خلاف نہیں ہیں بلکہ ڈراموں میں ہر کردار کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا آج کل ہما رے معاشرے میں اپنی اصلاح کی بجائے تنقید کی روایت عام ہو چکی ہے یوں لگتا ہے سوشل میڈیا پر ہر کوئی فلسفی بنا بیٹھا ہے۔ یشما گل نے کہا کہ اپنی محنت اور جدوجہد سے اس مقام تک پہنچی ہوں اور خواہش ہے اپنی زندگی میں کوئی ایسا کردار ادا کروں جو مداحوں کو ہمیشہ یاد رہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا بہت سے لوگ دوستوں کے روپ میں آپ کے ساتھ ساتھ ہوتے ہیں لیکن اندر ہی اندر وہ آپ کی کامیابیوں اور صلاحیتوں سے حسد کررہے ہوتے ہیں اور آپ کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
