70

شادی ڈبے کی مانند نہیں جس میں قید ہوجائے ، سجل علی

کراچی (نیوزمارٹ ڈیسک) معروف اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ شادی ایک ڈبے کی مانند نہیں کہ اس میں بند ہوکر پابندیاں عائد کر دی جائیں۔ ایک انٹرویو میں سجل علی کا کہنا تھا کہ میں نے اداکاری ہی کرنی تھی لیکن کامیاب ہونے کا کبھی نہیں سوچا تھا، ہاں مگر انسان کو عاجز مزاج ضرور ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں انہیں 12 سال ہوگئے ہیں لیکن ان کی اس سوچ اور رویے میں کبھی تبدیلی نہیں آئی۔ شادی سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ انہوں نے بتایا کہ شادی ایک ڈبے کی مانند نہیں کہ اس میں بند ہوکر پابندیاں عائد کر دی جائیں اورانسان ایک ہی ڈبے میں قید ہو کر رہ جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں