راولپنڈی (نیوزمارٹ ڈیسک)مسلم لیگ (ن)کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک کو ایماندار ججوں کی ضرورت ہے عمران دار ججوں کی نہیں نیازی اس بار عدلیہ کے کندھے پر بیٹھ کر اقتدار میں آنا چاہتا ہے‘مہنگائی اور عمران خان کو اکٹھے اٹھا کر باہر پھینکیں گے ‘ عمران خان کی نااہلی کی وجہ سے مہنگائی ہے،شہباز شریف ملکی حالات ٹھیک کرنے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں،دوسروں کو چور کہنے والا خود سب سے بڑا چور نکلا، ہم پر الیکشن سے بھاگنے کا الزام لگانے والا عمران خان خود چھپ کر بیٹھا ہے،راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن)کے تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ راولپنڈی کے عوام کو ن لیگ کا سلام، ن لیگ کے کنونشنز میں خواتین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، مسلم لیگ (ن)کے پاس نوجوانوں کی فوج ہے، راولپنڈی کے عوام نواز شریف سے محبت کرتے ہیں، نواز شریف کی محبت راولپنڈی سے ڈھکی چھپی نہیں۔
