126

سری لنکا کا ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ میں سفر تمام، نیوزی لینڈ فاتح

پارل(نیوزمارٹ ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کے زیر اہتمام جاری ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ کے 17ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو شکست دے کر میگا ایونٹ سے آﺅٹ کر دیا، گروپ 1کے اہم میچ میں کیویز ٹیم نے لنکن ٹیم کے خلاف 102رنز سے کامیابی سمیٹی،پارل میں کھیلے گئے گروپ 1کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور تین وکٹوں کے نقصان پر 162رنز بنائے، کپتان چماری اتاپتو نے اپنی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ 19رنز بنائے، کیویز ٹیم کی جانب سے امیلیا کیر اور لیہ طہہو نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں،فاتح ٹیم کی پلیئر امیلیا کیر 66رنز کی اننگ اور 7رنز کے عوض 2وکٹیں حاصل کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں