111

زرنش خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

کراچی (آئی این پی) معروف اداکارہ زرنش خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ۔ حال ہی میں اداکارہ زرنش خان نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر کچھ تصاویر پوسٹ کیں جس میں انہوں نے مداحوں کو یہ خبر دی کہ انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔ انہوں نے شیئر کی گئی تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ اللہ تعالی کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے۔ اداکارہ نے لکھا کہ صرف سنا تھا اب دیکھ کے محسوس بھی کر لیا کہ واقعی ایسا منظر دنیا میں ہے ہی نہیں۔اداکارہ کی پوسٹ پر شوبز انڈسٹری کے کئی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے نیک تمناﺅں کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں