92

عالیہ بھٹ بغیر اجازت تصاویر شائع کرنے پر برہم ہوگئیں

ممبئی (نیوزمارٹ ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ بغیر اجازت تصاویر شائع کرنے پر برہم ہوگئیں۔ عالیہ بھٹ نے ایک اشاعتی ادارے پر خوب تنقید کی، مذکورہ ادارے نے ان کی بغیر اجازت لی گئی تصاویر شائع کی تھیں۔ انسٹاگرام اسٹوری میں عالیہ نے اپنی دو تصاویر کا کولاج شیئر کیا جس میں وہ اپنے گھر کے کمرے میں نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیا مذاق ہے؟ میںاس کی اجازت کہاں دی جاتی ہے؟ انہوں نے کہا کہ یہ کسی کی رازداری کی بدترین خلاف ورزی ہے، ہمیں حد نہیں عبور کرنی چاہیے لیکن میں یہ کہنے میں حق بجانب ہوں کہ آج تمام حدیں پار کر دی گئیں۔عالیہ بھٹ نے اپنی پوسٹ میں ممبئی پولیس کو بھی ٹیگ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں