30

حکومت کی پوری تیاری،بجلی 14.24روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آ باد (نیوزمارٹ ڈیسک) حکومت نے مہنگائی کے مارے عوام کی کمر توڑنے کی پوری تیاری کرلی ہے۔ اس سلسلے میں اگست اور ستمبر 2022 کے موخر بقایاجات کی وصولی کے لیے نیپرا میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ نیپرا بجلی 14 روپے 24 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت 2 مارچ کو کرے گا۔ اپنی درخواست میں حکومت نے بجلی صارفین سے بقایا جات 8 ماہ میں وصول کرنے کی استدعا کی ہے۔ اس کے علاوہ زرعی صارفین سے 9 روپے 90 پیسے فی یونٹ وصولی کی اجازت مانگی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں