سکردو (نیوزمارٹ ڈیسک ) اسسٹنٹ کمشنر گمبہ سکردو انیلہ مہدی نے کہا ہے عوام مردم شماری میں مصدقہ اور مکمل کوائف کے اندراج کو یقینی بنائیں د±نیا کے ہر ملک میں مردم شماری کو خاص اہمیت حاصل ہے کیونکہ اس سے آبادی کی تعداد‘ اس کے مختلف طبقوں کی صحت‘ تعلیم روز گار‘ معاشی حالت اور نقل وحرکت کے بارے میں معلومات حاصل کی جاتی ہیں تاکہ انہی معلومات کی روشنی میں آئندہ کے لئے آبادی کی فلاح وبہبود اور ملک کی ترقی کے لئے منصوبہ بندی عمل میں لایا جاسکے ۔ سرکردہ گان اور نمبرداران کو یہ پیغام عوام تک پہنچانے اور مردم شماری کے عملہ سے تعاون کرتے ہوئے اپنے گھرانے کے درست معلومات شمارکنندہ گان پہنچانے کی تلقین کی گئی۔
