101

چیف سیکرٹری کا ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ہیڈ آفس کا دورہ

اسلام آباد ( نیوزمارٹ ڈیسک) چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے سلام آباد میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ چیف سیکرٹری نے ایچ ای سی کے چیئرپرسن، ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور مشیروں سے تفصیلی ملاقات کی اور انہیں تعلیم اور آئی ٹی کے شعبے میں حکومت گلگت بلتستان کی طرف سے اٹھائے گئے مختلف اقدامات بشمول ٹاپ 15 میں داخلہ حاصل کرنے والے طلباءکو بلا سود قرضوں کی فراہمی کے بارے میں بتایا۔ تعلیم فنانس پروگرام کے ذریعے پاکستان کی یونیورسٹیاں، وہ اعلیٰ تعلیم کی بنیادوں کو مضبوط کرنے کی خاطر گلگت بلتستان کی حکومت کو درکار کسی بھی مدد کی پیشکش کیلئے تیار ہیں تاکہ علاقے کے نوجوان بہترین ممکنہ تعلیم اور اس کے نتیجے میں بہتر روزگار کے مواقع حاصل کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں