گلگت(نیوزمارٹ ڈیسک) یونائیٹڈ شوشل ویلفیئر آرگنائزیشن منٹھوکھا کے زیر انتظام سالانہ تقریب تقسیم انعامات یونائیٹڈ ٹویشن سنٹر میں انعقاد کیا گیا جس میں علماء ،طلباء وطالبات اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس تقریب کے مہمان خصوصی حجت الاسلام ولمسلمین امام جمعہ والجماعت و میر واعظ منٹھوکھا سید علی الموسوی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اویس قرنینے کہا تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ۔علامہ محمد علی دانش و مولانا ایوب اشتر نے تعلیم کے اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے سنٹر کے لیے تعاون کرنے پر زور دیا۔ اور دعا امام زمانہ سے تقریب کا اختتام ہوا۔یونائیٹڈ شوشل ویلفیئر آرگنائزیشن منٹھوکھا تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں ساتھ ہی اس سنٹر میں خدمات انجام دینے والے اساتذہ کرام غلام حیدر، انجینئیر غلام محمد ، ولایت علی۔ مرتضیٰ نوری، حسن عباس ،مس صدیقہ مس کبریٰ اور مس ناظرہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
