38

چینی صدر کاسائنس اور ٹیکنالوجی میں خود انحصاری کیلئے بنیادی تحقیق پرزور

بیجنگ (نیوزمارٹ ڈیسک)چین کے صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی)کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں خود انحصاری اور طاقت کو مستحکم کرنے کے لیے بنیادی تحقیق کو مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔صدر شی نے ان خیالات کااظہار گزشتہ روز سی پی سی کی 20ویں مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے تیسرے گروپ اسٹڈی سیشن کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی میں زیادہ خود انحصاری اور طاقت کے حصول کے لیے بنیادی تحقیق کو مضبوط بنانا فوری ضرورت اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں عالمی رہنما بننے کا یہی واحد راستہ ہے۔ چینی صدرنے کہا کہ پارٹی اور ملک نے ہمیشہ بنیادی تحقیق کو اہمیت دی ہے۔ انہوں نے بنیادی تحقیق کے مستقبل کے حوالے سے اسٹریٹجک اور منظم ترتیب کو مضبوط بنانے کی کوششوں پر زور دیا۔صدر شی نے کہا کہ دنیا میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے نئے آئیڈیاز کو اہم قومی تزویراتی ضروریات اور اقتصادی وسماجی ترقی کے اہداف کے ساتھ مربوط کیا جانا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں