اسلام آ باد (نیوزمارٹ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان بھیانک سیاسی کاروبار کے لئے کتنی ماوں کی گودیں اجاڑوگے؟۔ پریس کانفرنس کے دوران مریم اورنگزیب نے کہا کہ لاہور میں ایک شخص ملک میں فساد پھیلانا چاہتا ہے، اس نے عدم اعتماد کے وقت اقتدار ہاتھ سے گیا تو سائفر سے کھیلنے کا منصوبہ بنایا، اسے کوئی سروکار نہیں سائفر کے کھیل سے پاکستان کو کتنا نقصان پہنچے گا، اب سائفر پر امریکا سے معافیاں مانگتا پھر رہا ہے, اقتدار جاتا نظر آیا تو آرمی چیف کو ایکسٹینشن کی پیشکش کی۔ عمران خان نے ملک میں افراتفری کے لئے پولیس پر گولیاں چلوائیں ،عمران خان نے صحافیوں کی لاشوں کی سیاست کی، گوجرانوالہ میں 14سالہ بچہ شہید ہوا اس پر اس شخص نے سیاست کی، ملک میں تباہی ہو لاشیں گریں ،اس شخص کو کوئی سروکار نہیں ، عمران خان بھیانک سیاسی کاروبارکیلئےکتنی ماں کی گودیں اجاڑوگے؟۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ کل مریم نواز کی آڈیو چلائی اور اپنے ساتھ جوڑنے کی کوشش کی، عمران خان وزارت عظمی کی کرسی پربیٹھ کر کاروبار کرتا تھا، 4 سال اس ملک کو لوٹا، آئی ایم ایف پروگرام جس پر خود دستخط کیے معطل کرگیا۔ عمران خان نے کل مریم نواز کی آڈیو چلائی اور اپنے ساتھ جوڑنے کی کوشش کی، کیا اس آڈیو میں سائفر سے کھلنے اور گولیاں مارنے کا حکم ہے؟ مریم نواز کی آڈیو میں کیا ہے؟ملکی معیشت کو دا پر لگانے کا حکم ہے؟مریم نواز چاہتی تو تم پر کارکن کے قتل کا الزام لگاسکتی تھی۔اونگزیب
