87

پی ٹی آئی کا مینارِپاکستان پرجلسہ،آزادی خون مانگتی ہےمیں دونگا ،ظلم کا نظام قبول نہیں-عمران خان

لاہور ( آرلاشاری /نمائندہ خصوصی )PDMنے 3مارچ کیے ہم نے کوئی FIR نہیں کاٹی ظالم حکومت نے عورتوں بچوں پر تشدد کیا، الیکشن ریلی پر لاٹھیاں برسائیں گئیں بد ترین شیلنگ کی گئی ،متعدد کارکن زخمی ہوئے ضلِ شاہ کو قتل کر کے سڑک پر پھینک دیا گیا ہم نے الیکشن ریلی نکالی تو پولیس نے حملہ کر دیا حکومت فساد چاہتی ہے تاکہ الیکشن نہ ہوں پاکستانیوں آپ فیصلہ کر لیں کہ ظلم کا نظام قبول نہیں کر نا جب قوم کھڑی ہو جاتی ہے تو کوئی طاقت ظلم یا جبر اُسے روک نہیں سکتا ۔ریاست آپ پر حملہ کر دے تو اس بڑا اور کیا ظلم ہے لوگوں پر پیلٹ گنو ں سے فائرنگ کی گئی اعظم سواتی اور شہباز گل کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا گیا لوگوں کو گھروں سے اٹھا یا جا رہاہے شہباز گل کو ننگا کر کے تشدد کیا گیا اعظم سواتی کی ویوڈ بنائی گئی ہمیں صرف سپریم کورٹ سے انصاف کی امید ہے ڈان لیگ اور میمو گیٹس والے آج ملک کے فیصلے کر رہے ہےںہ لوگ مجھے قتل کرنا چاہتے تھے اسی لئے کارکن زمان پارک سے نہیں گئے میرے گھر پر 36گھنٹے حملے کیے گئے گھر پر شیلنگ بھی ہوئی میری بیوی گھر میں اکیلی تھی پولیس والے گھر سے سامان بھی اٹھا کر لے گئے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کر دیا گیا۔ قوم نے ظلم برداشت کیا اب اسے کوئی روک نہیں سکتا۔ ملک کو دلدل میں پھنسایا گیا۔ غلام قوم کی کوئی حیثیت نہیں۔ لوگوں کا جنون طاقت سے نہیں روکا جا سکتا۔ سب سے بڑا خوف کابت ہے، جنگل کا قانون ہے، طاقتور کمزور کو روند ڈالنا ہے،طاقتور و کمزور کو قانون کے سامنے برابر ہونا چاہیے۔قانون بے بس لوگ غلام ہیں۔ عمران کے ہاتھ ہاتھ باندھ دو الیکشن کراﺅ یہ لیول پلیئنگ فیلڈ ہے؟۔ مجھ پر40دہشت گردی کے مقدمات ہیں کل مقدامات143 ہو گئے ہیں۔یورپ میں تھانہ کچہری کلچرل نہیں وہاں انصاف ہے۔ یہاں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون ، رول آف لا نہیں، سرمایہ کاری کہاں سے آئے گی۔ اندرون سندھ زرداری سسٹم پر مسلط ہے۔ کوئی آدمی ظلم کے خلاف آواز نہیں اٹھا سکتا۔قانون کی حکمرانی نہ آئی تو آگے بس تباہی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری جنگ حقیقی آزادی کی ہے اور حقیقی آزادی تب آئے گی جب ملک میں انصاف ہوگا اور انصاف کا مطلب طاقت ور اور کمزور کے لیے یکساں قانون ہونا ہے۔مینار پاکستان گراونڈ میں ’حقیقی آزادی جلسہ‘ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جلسہ روکنےکےلیے 2 ہزارکےقریب کارکنان کوگرفتارکیا گیا اور جگہ جگہ کینٹینرز لگائے گئے، رکاوٹوں کےباوجود کارکنوں کوجلسہ گاہ پہنچنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ آج پیغام جانا چاہیے کہ لوگوں کےجنون کو طاقت سے نہیں روکا جاسکتا، جب قوم فیصلہ کرلیتی ہے توپھر انہیں کوئی نہیں روک سکتا، میں نےاپنی قوم کو ہرقسم کا ظلم برداشت کرتےدیکھا ہے، انسان ہمیشہ سےآزادی چاہتا ہے، غلام رینگتے ہیں،آزاد انسان اوپرجاتے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان بڑی مشکلوں سےبنا تھا، کیا وجہ ہے پاکستان ایک عظیم ملک نہیں بن سکا، عظیم ملک اس لیےنہیں بنا ہم کبھی آزاد ہی نہیں ہوئے، انگریزتوچلا گیا لیکن جومسلط ہے انہوں نےملک کو کبھی آزاد نہیں ہونےدیا، اصل آزادی تب ملتی ہے جب ملک میں قانون کی حکمرانی ہو۔ انہوں نے کہا کہ جوآزادی ہمیں قانون کی حکمرانی سےملنا تھی نہیں مل سکی، پہلے مارشل لا لگ گئے، طاقت ور فیصلہ کرتےتھے، ہماری بدقسمتی ہے ڈیموکریٹ آئے تو انہوں نے کبھی قانون کونہیں چلنے دیا، سیاست دانوں نے این آراو لیے، پاکستان میں جنگل کا قانون رہا ہے، طاقت ور جو مرضی کرتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں