گلگت۔(نیوزمارٹ ڈیسک) کیپٹن (ر) اُسامہ مجید چیمہ ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت نے رمضان المبارک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے گلگت شہر کے مختلف سبزی منڈیوں اور یو ٹیلٹی سٹورز کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر گلگت کے دورے کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر گلگت اور سکیٹر مجسٹریٹس بھی موجودتھے۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے سبز ی منڈیوں کے جائزہ کے دوران عوام الناس کی جانب سے شکایات موصول ہونے پر ڈپٹی کمشنر گلگت نے موقع پر فوری نوٹس لیتے ہوئے اقبال کمیشن شاپ اینڈ سبزی منڈی کو سیل کرنے کے احکامات جاری کئے جس پر علاقہ مجسٹریٹ نے منڈی کو سیل کردیا۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر گلگت نے سبزی منڈیوں اور دیگر دکانداروں کو سختی کے ساتھ ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پر ائس کنٹرول لسٹ پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنائیں بصورت دیگر سخت ست سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔آئندہ ٹماٹر اورپیازمہنگے داموں فروخت کرنے والے سبزی منڈیوں کے مالگان کو جیل کی سزا دی جائیگیاس کے علاوہ اشیاءخوردنوش،پھل فروٹ اور دیگر اشیاءکی ریٹ اور کوالٹی میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان المبارک کے ایام میں کوئی بھی دکاندار بلیک مارکیٹنگ کرنے والا، ذخیر ہ اندوزی، زائد المیاد، غیرمعیاری اشیاءفروخت کرنے اور پرائس کنٹرول لسٹ پر عمل نہ کرنے کی صورت میں فوری طور پر شکایات سیل نمبر 05811-90724 پر اطلاع دیں تاکہ جلداز جلد اُس دکاندار کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائیگا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گلگت نے ڈپٹی کمشنر گلگت کو رمضان المبارک بچت کونٹر کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہول سیل کے دکانوں،
سبزی منڈی سیمت 20مقامات پر بچت کونٹر قائم کئے گئے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر مجسٹریٹس مارکیٹوں کی چیکنگ کو یقینی بنائیں گئے۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے حکومت کی جانب سے دی گئی سبسڈی اشیاءکی چیکنگ کرنے کے حوالے سے یوٹیلٹی سٹورز کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے گزشتہ روزدورے کے دوران بیس، چینی اور دیگر اشیاءکی کمی تھی جس پر ڈپٹی کمشنر گلگت نے ایکشن لیتے ہوئے ریجنل منیجر کو طلب کر کے سختی کے ساتھ ہدایات جاری کئے تھے۔ ڈپٹی کمشنر گلگت کو دورے کا مقصد یہ تھا کہ یو ٹلٹی سٹورز میں حکومت کی جانب سے دی گئی سبسڈی اشیاءعوام الناس تک پہنچ سکے۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے اس دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان المبارک کے ایام میں عوام الناس کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے۔ کوئی بھی دکاندار پرائس کنٹرول لسٹ پر عمل نہ کرنے کی صورت میں اور غیرمعیاری اشیائ، مضرصحت اشیاءکو فروخت کرنے پر سخت سے سخت ایکشن لیا جائیگا عوام الناس کی صحت کے ساتھ کھیلنے والوں کو کبھی نہیں بخشا جائیگا۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے عوام الناس اپیل کرتے ہوئے مزید کہا کہ کسی بھی مقام پر پرائس کنٹرول لسٹ پر عمل نہ کرنے والے دکاندار ہو یا مضر صحت اشیا ءیا غیر معیاری اشیا ءفروخت کرنے والے دکانداروں کی نشاندگی تو اُس دکاندار کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائیگا
