چلاس(نیوزمارٹ ڈیسک) چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی دو روزہ دورے پر دیامر پہنچ گئے دس بیڈ ہسپتال کا گونرفارم کادورہ کررہے ہیں چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی دو روزہ دورے پر پہنچ کرکے دس بیڈ ہسپتال گونرفارم پہنچ گئے کروڑوں رقم کی لاگت سے تیارشدہ عمارت مفاد عامہ کی استعمال اور اہل علاقہ کو صحت بنیادی سہولیات کو گھر دہلیز پر فراہم کرنے کے لئے محکمہ صحت دیامر کو ہدایات جاری کردیا کہ چوبیس گھنٹے میں ضروری مشنری و عملہ کو تعینات کیا جائے اور کل دن بارہ بجے دس بیڈ ہسپتال کا افتتاح کیا جاے گا ۔
چیف سکریٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے پسماندہ علاقوں میں زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی بہترین صحت ہی مستحکم معاشرے کی ضامن ہے شہریوں کو بنیادی سہولیات زندگی کی فراہمی اولین ترجیہات میں شامل ہے ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ کمشنر دیامر استور ڈویژن التمش جنجوعہ ٗ ڈپٹی کمشنر دیامر دیامر فیاض احمد اور ڈی ایچ او دیامر ریاض راٸیس ہمراہ تھے
