37

القادر ٹرسٹ کیس،سابق وزیرِاعظم عمران خان کوگرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچنے والے چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو نیب کے القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کر لیا گیا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بائیو میٹرک کروانے کے لیے جیسے ہی ہائی کورٹ کے متعلقہ آفس جانے لگے تو راستے میں انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق وہاں موجود نیب حکام کے پاس عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ موجود تھے۔نیب کے القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کو حراست میں لیا گیا ہے۔رینجرز نے عمران خان پر تشدد کیا، بیرسٹر علی گوہر کا دعویٰپولیس اور وکلاء میں ہاتھا پائیعمران خان کی گرفتاری کے موقع پر پولیس اور وہاں موجود پی ٹی آئی کے وکلاء کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی ہے۔آئی جی اسلام آباد نے بتایا ہے کہ عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، حالات معمول کے مطابق ہیں، دفعہ 144 نافذ العمل ہے، جس کی خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں