39

آسٹریلوی صحافی نے سچن ٹنڈولکر کو بے ہودہ انسان قرار دیا

میلبورن(ویب ڈیسک) آسٹریلوی صحافی ڈینس نے سابق بھارتی بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کا مذاق اڑا دیا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی صحافی ڈینس نے ہاکی میچ سے متعلق سچن ٹنڈولکر کے پرانے ٹویٹ کو لے کر انہیں مذاق کا نشانہ بنایا۔ واضح رہے کہ سچن ٹنڈولکر نے 4 سال قبل ایک ٹویٹ کیا تھا۔ 48 سالہ سابق بھارتی بیٹسمین نے ٹویٹ کے ذریعے ہاکی ورلڈ لیگ 2017ء میں بھارتی ہاکی ٹیم کو پاکستان کو شکست دینے پر مبارک باد پیش تھی۔آسٹریلوی صحافی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ”4 سال قبل آج ہی کے دن سچن ٹنڈولکر چیمپئنز ٹرافی کا فائنل دیکھنے کے لیے بھارت سے انگلینڈ جانے کا سفر طے کرتے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ پھر سچن ٹنڈولکر نے یہ ٹویٹ کرکے بھارتی ٹیم کو مبارک باد پیش کی‘۔ آسٹریلوی صحافی نے اپنے ٹویٹ میں سچن ٹنڈولکر کو بے ہودہ انسان قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں