33

پنجاب میں 6کروڑ 70 لاکھ افراد ایسے ہیں جنہیں ویکسین لگ سکتی ہے، عظمیٰ بخاری صوبائی حکومت چین اور ڈبلیو ایچ او سے خیرات میں ملی ویکسین لگا رہی ہے، ابھی تک بزدار حکومت ایک ڈوز بھی خریدنے کی اہل نہیں ہوئی،ترجمان مسلم لیگ (ن)پنجاب

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں اس وقت 6کروڑ 70 لاکھ افراد ایسیہیں جنہیں ویکسین لگ سکتی ہے،صوبائی حکومت چین اور ڈبلیو ایچ او سے خیرات میں ملی ویکسین لگا رہی ہے، ابھی تک بزدار حکومت ایک ڈوز بھی خریدنے کی اہل نہیں ہوئی۔اتوار کولاہور سے جاری کیے گئے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت نے لاہور میں پہلی ویکسین 10مارچ 2021کو لگائی اور آج چار ماہ بعد پنجاب کے 50لاکھ سے بھی کم افراد کو ویکسین لگی ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ تمام وہ ویکسین ہے جو چین اور ڈبلیو ایچ او سے خیرات میں ملی ہے جبکہ مئی 2021کو پنجاب حکومت نے دس لاکھ ویکسین خریدنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک کمپنی بھاگ گئی تو دوسری نے 10لاکھ ویکسین کے 6ارب روپے مانگے جبکہ بزدار حکومت نے ویکسین خریدنے کے لیے صرف ڈیڑھ ارب رکھے لیکن ابھی تک بزدار حکومت ایک ڈوز بھی خریدنے کی اہل نہیں ہوئی۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے جون تک 1کروڑ 20 لاکھ افراد کی ویکسینیشن کا ٹارگٹ رکھ لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں