49

فواد چوہدری موسمی پرندہ‘ اسکو کارگل‘ سکردوLOCکا علم نہیں (اشرف صدا)

گلگت(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے صوبائی ترجمان محمد اشرف صدا نے کہا ہے کہ فواد چودھری موسمی پرندہ ہے کل کسی اور شاخ پہ بیٹھا ہوگا۔ ایسے وزیر اطلاعات کو سلام جسکو گار گل سکردو LOC کا علم نہیں۔ بلند بانگ زبانی جمع خرچ کے زریعے پاکستان عوام کی معشیت کو آئی۔ سی۔ یو تک پہنچانے والے آجکل گلگت بلتستان میں سیر و تفریح کرتے ہوئے عوام کو سبز باغ دکھانے میں مصروف عمل ہے۔ جن تلوں میں تیل ہی نہیں وہ کیا روشنی دیگی۔ فواد چودھری بتائیں کہ گزشتہ تین سالوں میں انکی وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح کے لئے گراونڈ پر کون سے اقدامات کئے ہیں۔پاکستان عمران خان کے کرپٹ وزرا کی چراہ گاہ اور گلگت بلتستان سیر گاہ بنا ہوا ہے۔ گلگت بلتستان کی تمام سرکاری مشینری، سرکاری گاڑیاں اور پولیس کے جوان وفاقی وزرا و مشیر ان اور انکے دیگر مہمانوں کو سرکاری خرچ پر پروٹوکول دینے میں مصروف ہیں۔ ہمیں بتایا جائے کہ نجی دوروں اور سیر سپاٹے کے لئے گلگت بلتستان کا رخ کرنے والوں کو کس قانون کے تحت سرکاری ریسٹ ہاوسز اور گاڑیاں فراہم کی جا رہی ہیں۔ کیا گلگت بلتستان کے صوبائی وزرا اور مشیر ان کو دیگر صوبوں میں سرکاری سطح پر یہ تمام سہولیات فراہم کی جاتی ہیں؟۔ فواد چودھری تنہا پریس کلب سکردو میں خلائی محل بنا کر جا چکے گئے۔ سکردو کی سڑکوں کی ری کارپیٹنگ کا منصوبہ بھی ہماری صوبائی حکومت کاہے۔ الیکشن کمیشن کی پابندیوں کی وجہ سے تاخیر ہوئی ورنہ اب تک سکردو شہر کی تمام سڑکیں بن چکی ہوتی۔ وزیر اطلاعات حسب عادت سابقہ حکومت پر تنقید کی بجائے گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے سمیت صوبائی انتخابات سے قبل عوام سے کئے اپنے ہوائی وعدوں پر عمل درآمد کریں۔ گلگت بلتستان نہایت نازک دور سے گزر رہا ہے لہذا وفاقی حکمران یہاں آ کر وہ وعدے کریں جو وہ پوری کر سکیں۔ میاں نواز شریف اور حفیظ الرحمان کی قیادت نے گلگت بلتستان میں جو ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں ان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ زبانی جمع خرچ کرنے والوں کو گلگت بلتستان کے عوام بخوبی پہچانتے ہیں۔
اشرف صدا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں