31

سابق کپتان شاہد آفریدی کو ساتھی کھلاڑیوں کی یاد آنے لگی

ابوظبی: پی ایس ایل سیزن سکس میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو ساتھی کھلاڑیوں کی یاد آنے لگی

یاد رہے کہ ملتان سلطانز کے اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کمر کی انجری کے باعث پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز سے باہر ہوگئے تھے، شاہد آفریدی نے پاکستان سپر لیگ 6 کے چار میچز میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کی تھی۔

تاہم اب ملتان سلطانز پہلی بار ایونٹ کے فائنل میں پہنچ چکی ہے، ٹیم کے مالک علی ترین نے ٹیم کے فائنل میں پہنچنے پر خوشی کا اظہار کیا اور ساتھ ہی آفریدی کے نام پیغام میں کہا کہ ہم ان میچز میں شاہد آفریدی کو بہت مِس کررہے ہیں۔
علی ترین کے ٹوئٹ پر شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ بھی اپنی ٹیم کو یاد کررہے ہیں اور یہ حسرت ہی رہ گئی کہ وہ بھی ابوظبی میں کھیل رہے ہوتے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 6 کا فائنل کل ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان ابوظبی میں کھیلے جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں