57

بجٹ کی منصفانہ تقسیم میں کٹوتی عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے، امجد ایڈؤکیٹ

گلگت (نمائندہ خصوصی) اپوزیشن جماعتوں کا ایک اہم اجلاس اپوزیشن لیڈر امجد حسین ایڈؤکیٹ کی زیرصدارت اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں پاکستان پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن, جمعیت علمائے اسلام اور بالاورستان نیشنل فرنٹ کے پارلیمانی لیڈرز اور ممبران نے شرکت کی اجلاس میں اگلے مالیاتی سال کیلیے اپوزیشن جماعتوں کے ممبران کو اے ڈی پیز کے تحت اسکیمیں دینے کے حوالے سے گفت و شنید ہوئی۔ اجلاس میں ممبران نے حکومت کے غیر منصفانہ اور آمرانہ رویے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن ممبران اسمبلی بھی عوام کے منتخب نمائندے ہیں اور عوام کے مسائل حل کرنے اور عوام کی فلاح و بہبود کیلیے منصوبے دینے کا قانونی اور اخلاقی حق رکھتے ہیں۔ خاص طور پر ڈیپارٹمنٹل سکیموں پر اپوزیشن ممبران کے حلقوں کی عوام بھی برابری کی بنیاد پر ترقیاتی بجٹ کا حق رکھتے ہیں کسی بھی ضلعے یا حلقے کی عوام کو صرف اس بنیاد پر ترقیاتی منصوبوں سے محروم رکھنا کہ انہوں نے تحریک انصاف کو مسترد کیا ہے سب سے بڑا ظلم اور زیادتی ہوگی تمام حلقوں میں بجٹ کی منصفانہ تقسیم کا مطالبہ اپوزیشن جماعتوں کے ممبران کا قانونی اور آئینی حق ہے اور اس میں کٹوتی عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے۔ اپوزیشن ممبران نے حکومت ترقیاتی بجٹ میں حکومت کی غیر منصفانہ تقسیم کو مسترد کرتے ہوے آئندہ کے لیئے حکمت عملی تیار کرلی ہے جس پر عوام کو اعتماد میں لیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں