34

متروکہ وقف املاک کے زیر التوا قانونی مقدمات پر انصاف کی تیز ترین فراہمی کو یقینی بنایا جائےگا،وفاقی سیکریٹری مذہبی امورسردار اعجاز احمد خان جعفر

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی سیکریٹری مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار اعجاز احمد خان جعفر نے عہدہ سنبھالنے کے بعد متروکہ وقف املاک کے معاملات پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے املاک کے زیر التوا قانونی مقدمات پر انصاف کی تیز ترین فراہمی کو یقینی بنایا۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری مذہبی امور کو متروکہ وقف املاک (انتظام و انصرام) ایکٹ 1975کے سیکشن 17کے تحت ہونے والے فیصلوں پر نظر ثانی اپیلوں کو سننے کا اختیار حاصل ہے۔ سردار اعجاز خان جعفر نے عرصہ دراز سے زیر التوا کیسز پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے متعلقہ فریقین کو سن کر 500 سے زیادہ کیسوں کے فیصلے صادر کئے ۔ ان مقدمات کے فیصلوں کی بدولت متروکہ وقف املاک بورڈ کو آٹھ ارب سے زائد رقم کے مالی فائدے کے ساتھ ساتھ 9 ہزار 6 سو کنال سے زائد متروکہ وقف زمین اور 350 سے زائد دوکانیں بھی واگزار کرائی گئی ہیں۔ سیکریٹری مذہبی امور نے آج بروز بدھ اپنے آفس میں دوسری دفتری مصروفیات کے باوجود اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے متروکہ املاک کی نظر ثانی اپیلوں کی سماعت کی اور فیصلے صادر کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں