13

کراچی کے پوش علاقے میں ایک کروڑ سے زائد روپے کی ڈکیتی

کراچی (نیوزمارٹ ڈیسک) شہر قائد کے پوش علاقے میں ایک کروڑ سے زائد روپے کی ڈکیتی ہوئی ، جہاں ملزمان 80تولہ سونا، روپے ، امریکی ڈالر اور کار لوٹ کر فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ایک بنگلے میں ڈکیتی کی واردات کا واقعہ پیش آیا، 3 ملزمان سونا،روپے،ڈالر اور کار لے کر فرار ہو گئے ، مجموعی طورپر1کروڑ7لاکھ سےزائدکی لوٹ مارکی گئی۔

واردات کا مقدمہ گلشن اقبال تھانےمیں درج کرلیاگیا ، ڈکیتی کاواقعہ گزشتہ روز پیش آیا اور مقدمہ آج صبح درج ہوا ، مدعی کےمطابق وہ اپنی فیملی کےساتھ گھر میں موجود تھا کہ اچانک3ملزمان گھرمیں داخل ہوئے اور مجھ پر پستول تان لیا۔

مدعی نے کہا کہ ملزمان نے مزاحمت کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی دی، ایک ملزم فیملی کے ساتھ ٹی وی لاؤنج میں رہا 2 کمرے میں چلے گئے، ملزمان نے الماری میں رکھے 80تولہ سونے کے زیورات لوٹے جبکہ 8ہزار500امریکی ڈالراور90ہزارروپے لوٹے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ دوسرےکمرےسے ایک نیا اور ایک پرانا لیپ ٹاپ بھی اٹھالیا، ایک ملزم مسلسل کسی سے رابطے میں تھا، ملزمان دیکھنےمیں سرائیکی اوربات چیت اردو میں کررہے تھے جبکہ ملزمان جاتےہوئے کار بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں