11

خیبر پخوانخوا کی فلور ملز کا چوکر پر عائد ٹیکس کے خلاف ہڑتال کا اعلان

پشاور(نیوزمارٹ ڈیسک) خیبر پختونخوا کی فلور ملز ایسوسی ایشن نے ایف بی آر کی جانب سے چوکر پر عائد 17 فیصد ٹیکس کے خلاف ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

صدر فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آج سے تمام فلور ملز بند رہے گے۔ چوکر پر عائد 17 فیصد ٹیکس واپس لایا جائے۔ صوبہ بھر کے تمام فلور ملز کو تالے لگا کر بند کرینگے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹرن آوٹ ٹیکس 1.25 فیصد سے کم کرکے 0.25 فیصد کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں