30

چھوٹی کنیز پہلے اپنے بھگوڑے لیڈر کی کرپشن کا حساب دے ، فردوس عاشق اعوان

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک)تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جعلی راجکماری کی چھوٹی کنیز کا بیان ”چور مچائے شور“ کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرپٹ ٹولے کی وکالت کرنے والی نااہل، نالائق اور نکمی یہ کنیز حواس باختہ ہو چکی ہے ، جھوٹے الزامات لگانا اور ہرزہ سرائی کرنا اس کنیز اور کرپٹ ٹولے کی گھٹی میں ہے۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ جھوٹ بول بول کر اس کنیز کی عقل پر پردہ پڑ چکا ہے ، سردار عثمان بزدار جیسا نفیس، ایماندار اور شفاف وزیراعلیٰ پہلی دفعہ پنجاب کو ملا ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور میں صوبے میں تمام امور میرٹ اور شفافیت پر سرانجام دئیے جا رہے ہیں ، وزیراعلیٰ اور ان کی پوری ٹیم نہایت ایمانداری اور دیانتداری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چھوٹی کنیز کے جعلی خادم اعلیٰ اور جعلی راجکماری کی طرح اب منصوبوں میں کمیشن نہیں کھائے جاتے ، یہ یاد رکھے کہ اب سرکاری وسائل سے ذاتی گھروں اور ذاتی کیمپ آفسز کے اخراجات بند ہو چکے ہیں۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ جعلی خادم ااعلیٰ کی جعلسازیاں اور جعلی راجکماری کی جعلی فونٹ سے پوری دنیا واقف ہے ، اپنے سزا و ریکارڈ یافتہ لیڈروں کی کرپشن کا دفاع کرنے میں بری طرح ناکامی کے بعد چھوٹی کنیز اخلاقیات کی تمام حدیں پار کر گئی ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چھوٹی کنیز کو اپنے بیان پر چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہیے ، اپوزیشن کے پاس ما سوائے دروغ گوئی کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں