17

انشاءاللہ پی پی 38 کی جیت کپتان کے نام کرینگے، فردوس عاشق اعوان

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک)معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ انشاءاللہ پی پی 38 کی جیت کپتان کے نام کرینگے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ پی پی 38 سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں احسن سلیم بریار پی ٹی آئی کے امیدوار ہونگے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کے اعتماد پر انکے مشکور ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں