22

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کی انرجی کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی انرجی کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی انرجی کمیٹی کے اجلاس میں ایل پی جی کی مربوط سپلائی چین سے متعلق حتمی رپورٹ پیش کی گئی۔
ذرائع کے مطابق رپورٹ کی تیاری میں تمام فریقین سے تفصیلی بات چیت کے بعد سفارشات تیار کی گئیں ، پیٹرولئیم ڈویژن کو تمام وزاتوں اور محکموں سے رائے لیکر دو ہفتوں میں کمیٹی کو پیش کرنے کی ہدایت دی گئی۔

اسد عمر نے کہا کہ مسابقتی مارکیٹ کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے رپورٹ کو حتمی شکل دی جائے۔

اجلاس میں نارتھ سائوتھ گیس پائپ لائن منصوبے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ، کمیٹی کی منصوبے کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی بھی ہدایت دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اینگرو انرجی ٹرمینل سے ڈرائی ڈاکنگ کے دوران گیس سپلائی کم کرنے پر بھی بات چیت کی گئی اور کمیٹی کا سپلائی کم کرنے پر ای سی سی کی فراہم کردہ گائیڈلائنز پر عملدرآمد کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں