121

سب سے لمبے ہاتھوں اور پیروں والے مصری بہن بھائی

قاہرہ:(ویب ڈیسک) ہدیٰ شحاتہ اور محمد شحاتہ نامی مصری بہن بھائی نے دنیا میں سب سے لمبے ہاتھوں اور پیروں سمیت پانچ عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے ہیں جس کی تصدیق گنیز ورلڈ ریکارڈ نے بھی کردی ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ان دونوں بہن بھائی کا مجموعی قد 13 فٹ 7 انچ ہے ، جو تقریباً کسی ڈبل ڈیکر بس جتنا ہے ۔34 سالہ محمد شحاتہ کے بائیں ہاتھ کی لمبائی 12.32 انچ ہے جبکہ ان کے بازوؤں کا مجموعی پھیلاؤ 8 فٹ 2.5 انچ معلوم کیا گیا ہے ۔ دوسری جانب ان کی بہن، 30 سالہ ہدیٰ شحاتہ کو تین عالمی ریکارڈز کا اہل قرار دیا ہے ۔

یہ دونوں بہن بھائی قاہرہ کے نواحی علاقے میں اپنی والدہ کے ساتھ رہتے ہیں۔ ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ شاید ان کے پچوٹری غدود میں کوئی غیر سرطانی رسولی ہے جس کی وجہ سے یہ غدود زیادہ مقدار میں افزائشی ہارمونز خارج کررہے ہیں نتیجتاً یہ بہن بھائی اپنے قد و قامت میں دوسرے لوگوں سے بہت بڑے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں