42

لاہورجوہر ٹاؤن دھماکے؛ مبینہ ماسٹرمائنڈ سے متعلق اہم انکشافات،ملزم کے اہلخانہ روپوش

لاہور (نیوزمارٹ ڈیسک)ملزم پیٹرپال ڈیوڈ کا تعلق کراچی سے ہے، پولیس نے آج پیٹریال ڈیوڈ کے گھر پر چھاپہ مارا تو ملزم کے اہلخانہ چھاپے کے بعد نامعلوم مقام پر روپوش ہوگئے۔،محمودآباد میں گھر کو تالہ لگا تھا، پڑوسی نے بیان میں کہا کہ ڈیوڈکی بیوی اوربیٹا آج صبح گھرکوتالہ لگا کر چلے گئے۔تحقیقاتی ذرائع کے مطابق پیٹر پال ڈیوڈ بحرین میں اسکریپ اور ہوٹل کا کاروبار کرتا ہے۔ڈیوڈ نے اپنی فیملی کو 2010ء میں بحرین سے پاکستان منتقل کیا تھا۔

اہل علاقہ نے بتایا کہ ڈیوڈ کا ایک بیٹا ڈینزل کچھ عرصے پہلے ڈانس پارٹی میں زخمی بھی ہواتھا۔ ڈینزل ڈانس پارٹیوں میں منشیات اور لڑکیاں سپلائی کرتاتھا اور ان دنوں بحرین میں ہے جبکہ دوسرا بیٹا کیمنگ کراچی میں ہے۔

پیٹریال ڈیوڈ کی ایک رشتہ دار نے بتایا کہ پیٹریال ڈیوڈ ڈیڑھ ماہ قبل دوبئی سے آئے تھے اور 30 سال سے بحرین میں بزنس کرتے ہیں، وہ اکثر لاہور آتے تھے، انکے ہوٹلز ہیں اور وہ ہوٹلز کے لئے میوزک گروپ لینے کیلئے آتے تھے۔

دوسری جانب جوہرٹاؤن دھماکا میں تحقیقات کے دوران قانون نافذکرنےوالےاداروں نےایک اورمشکوک شخص کوحراست میں لےلیا، ایک مشکوک شخص کوپہلےہی حراست میں لیاجاچکا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک مشکوک شخص کو لاہور، دوسرےکوخیبرپختونخوا سےحراست میں لیاگیا، بابوصابوناکےپرگاڑی کوچیک کرنےوالےاہلکاروں سےبھی تفتیش کی گئی، اہلکاروں سےکارسوارکاقدوقامت اورحلیہ پوچھاگیا۔

تحقیقاتی ذرائع کے مطابق لاہور میں قیام کے دوران اس کے مختلف افراد سے رابطوں کے شواہد ملے ہیں۔ تحقیقاتی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیکیورٹی اداروں نے پاکستان آنے کے دوران ڈیوڈ کا امیگریشن ڈیٹا حاصل کر لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں